"میں شاہ عبداللہ کا وفادار رہوں گا "شہزادہ حمزہ نے مصالحت کرلی

اردن میں شاہی محل کا کہنا ہے کہ سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے ایک خط میں شاہ عبداللہ سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے جنہین دو روز قبل رہائش گاہ پرنظر بند کیا گیا تھا

1615659
"میں شاہ عبداللہ کا وفادار رہوں گا "شہزادہ حمزہ نے مصالحت کرلی

اردن میں شاہی محل کا کہنا ہے کہ سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے ایک خط میں شاہ عبداللہ سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادہ حمزہ نے شاہ عبدﷲ اور ملک سے وفاداری سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ حمزہ کو بیرونی عناصر کی مدد سے ملکی سلامتی غیر مستحکم کرنے کے الزام میں دو روز پہلے گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا۔

اطلاعات  ملی ہیں کہ شہزادے کا خط شاہی خاندان کی طرف سے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوششیں کامیاب ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔

اس خط میں شہزادہ حمزہ نے کہا کہ ملکی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے اور اس کے تحفظ کے لیے سب کو بادشاہ کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔



متعللقہ خبریں