یورپی یونین لیبیا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کو بحال کر رہی ہے

یورپی یونین لیبیائی عوام اور نئی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ چارلس مچل

1614857
یورپی یونین لیبیا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کو بحال کر رہی ہے

یورپی یونین کونسل کے صدر چارس مچل  نے لیبیا کے اچانک دورے کے دوران یورپی یونین اور لیبیا کے مابین تعاون کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

یورپی یونین  کےعہدیداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مچل  نے طرابلس میں لیبیائی صدارتی کونسل  کے صدر محمد یونس الا منفی، لیبیائی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ دبیبہ اور وزیر خارجہ  نجلا الا منگوش سے ملاقاتیں سر انجام دیں۔

مچل نے سماجی میڈیا پر لیبیا  میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ  وہ  امید وں اور مشکلات کے بیک موجود ہونے والے  ایک دور میں طرابلس گئے ہیں، یورپی یونین لیبیائی عوام اور نئی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم خوشحال،  آزاد اور اتفاق و سلوک کے ماحول کے حامل لیبیا سے تعاون میں اضافے  کے لیے تیار ہیں۔

مذاکرات کے بارے میں معلومات  فراہم کرنے والے یورپی یونین کے حکام  کا کہنا ہے کہ مچل نے اس  دورے میں  اقتصادی بحالی، انتظامیہ، خدمات، استحکام  و سلامتی، قوانین کی بالا دستی، انسانی حقوق میں جنسی  مساوات اور نقل مکانی جیسے معاملات  پر مشترکہ کاروائیوں کو فروغ دینے  کا پیغام دیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ یورپی یونین   کے لیبیا میں  متعین سفرا رواں ماہ کے اختتام تک  مستقل طور پر   اس ملک میں اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

لیبیائی وزیر خارجہ نجلی ٰ الا منگوش  نے   دیگر ممالک کو بھی لیبیا میں مقیم اپنے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو سرعت سے خدمات فراہم کرنے کے  لیے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ سے فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں