جعلسازی اور رشوت کا الزام،اسرائیلی وزیراعظم کی عدالت میں پیشی

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو آج مشرقی القدس کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جن پر جعلسازی اور رشوت کے الزامات ہیں

1614872
جعلسازی اور رشوت کا الزام،اسرائیلی وزیراعظم کی عدالت میں پیشی

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو آج مشرقی القدس کی ایک عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

خبر کےمطابق ،ان پر رشوت اور جعل سازی کے الزامات ہیں، جن سے وہ انکار کرتے آئے ہیں۔

آج عدالت میں ان کی پیشی ایک ایسے وقت ہوئی جب ملک کے صدر نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ اسرائیل میں 23 مارچ کے انتخابات میں بن یامین نیتن یاہو کی لیکود پارٹی 120 نشستوں کے پارلیمان میں 30 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تاہم حکومت قائم کرنے کے لیے یہ تعداد ناکافی ہے۔

 نیتن یاہوکی کوشش ہے کہ وہ دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر دوبارہ اپنی حکومت قائم کر لیں۔



متعللقہ خبریں