صدرِ ایران: دو ایرانی علاقوں میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر پیدا ہو گئی ہے

نو روز  کے  لیے خریدو فروخت اور سیر و سیاحت  ہمیں  مسائل سے دو چار کر سکتی ہے

1614023
صدرِ ایران:  دو ایرانی علاقوں میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر پیدا ہو گئی ہے

ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کے 2 صوبوں میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کی وضاحت کرتے ہوئے عوام کو خبر دار کیا ہے۔

روحانی نے دارالحکومت تہران میں کورونا  کے خلاف قومی جہدوجہد کمیٹی کے اجلاس میں وبا کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ یوم ِ نو روز  کے  لیے خریدو فروخت اور سیر و سیاحت  ہمیں  مسائل سے دو چار کر سکتی ہے، وائرس جنیاتی تبدیلی سے گزر چکا ہ، برطانوی، برازیلی اور افریقی  جنیاتی تبدیلی کے حامل وائرس  ہمارے ملک میں بھی پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرخ اور زرد  رنگوں کے ساتھ تعین کردہ شہروں میں اجتماعی عبادت اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے تو پیلے اور سبز رنگوں کے حامل مقامات پر حفظان صحت کے اصولوں  کی پاسداری کرتے ہوئے   سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

ایرانی صدر نے  چوتھی لہر آنے والے شہروں کے نام بتانے سے گریز کیا ہے تو مقامی میڈیا کے مطابق یہ ہر الام، الا برز ہیں۔



متعللقہ خبریں