بائیڈن ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں: جواد ظریف

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اپنی سابقہ چار سالہ  صدارتی دور کی تاریخ مٹا نہیں سکتی،بائیڈن ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جو کہ ایران پر دباو ڈال رہے ہیں،ایران عارضی اقدامات کے خلاف نہیں مگر امریکہ پہلے اپنے وعدوں کاپاس تو کرے

1612765
بائیڈن ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سابق صدر ٹرمپ ک پالیسیوں پر کاربند ہیں۔

ظریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کلب ہاوس  پر صورتحال کے جائزے میں کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں پر واپس آنے کی ضرورت ہے جبکہ  ایران اس سلسلے میں کسی دو طرفہ پیش قدمی کی تجویز قبول نہیں کرے گا۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اپنی سابقہ چار سالہ  صدارتی دور کی تاریخ مٹا نہیں سکتی،بائیڈن ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جو کہ ایران پر دباو ڈال رہے ہیں،ایران عارضی اقدامات کے خلاف نہیں مگر امریکہ پہلے اپنے وعدوں کاپاس تو کرے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین کے ساتھ ہم نے پچیس سالہ تعاون کے معاہدوں پردستخط کیے ہیں جن میں طرفین کےدرمیان کسی قسم کے پیشگی وعدوں کی کوئی شرط موجود نہیں ہے،چین مستقبل میں ایک عالمی طاقت بن کر ابھرے گا جس سے ہمارے تعلقات اچھے ہونا چاہیئے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں دیگر ممالک سےہم اپنے تعلقات خراب رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ  جرمنی یا کوئی دیگر ملک اگر چاہے تو اس کے ساتھ بھی ہم پچیس سالہ تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔ روس نے ہمیں جوہری معاہدے سے پہلے ہی ایس تین سو  دفاعی نظام فراہم کر دیا ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں