نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز کامیابی سے نکال لیا گیا

واضح رہے کہ نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے باعث سینکڑوں جہازوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ اب تجارتی راستے کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب تک کھولا جائے گا

1610269
نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز کامیابی سے  نکال لیا گیا

مصر کے صدارتی مشیر احاب میمش نے بتایاہے کہ نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو 6 روز بعد نکال لیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے باعث سینکڑوں جہازوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ اب تجارتی راستے کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب تک کھولا جائے گا۔

سمندری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انچ کیپ کے مطابق جہاز کو صبح نکالنے میں کامیابی ملی۔

بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز" ایور گرین" پھنس جانے کے باعث سمندری آمدورفت معطل ہو گئی تھی جس کے سبب سمندر میں کنٹینروں اور کشتیوں کی لمبی قطار لگ گئیں۔

6 روز قبل ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا تھا۔

نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا تھا۔

جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین  مرین کارپس کا کہنا ہے کہ  ایور گرین بحری جہاز چین سے  ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں