مصر: 10 منزلہ عمارت منہدم، ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

قاہرہ میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے

1609860
مصر: 10 منزلہ عمارت منہدم، ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کل ایک10 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ کے مشرق میں سوئیز پُل کے علاقے میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ عمارت کے انہدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔ واقعے میں 18 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لئے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم انہدام کے وقت عمارت میں موجود افراد کی تعداد کے بارے میں  کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

قاہرہ کے گورنر میجر جنرل خالد عبدالعال  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمارت سے ملحقہ عمارتوں کی تحقیق کرنے  اور بعد ازاں ملبہ ہٹانے کے لئے ٹیم قائم کر دی  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں