مصر، دس منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے 8 افراد جان بحق

سویز  برج  اسٹریٹ  پر واقع ایک 10 منزلہ عمارت نامعلوم اسباب کے باعث ایک بلند عمارت  منہدم ہو گئی

1609569
مصر، دس منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے 8 افراد جان بحق

مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک دس منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد ہلاک، جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا میں شائع خبروں  کے مطابق  قاہرہ کے مشرقی علاقے میں  واقع سویز  برج  اسٹریٹ  پر واقع ایک 10 منزلہ عمارت نامعلوم اسباب کے باعث ایک بلند عمارت  منہدم ہو گئی۔

جس دوران 8 افراد جان بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔

قاہرہ کے گورنر  میجر جنرل خالد عبدل الا کا کہنا ہے کہ مسمار ہونے والی عمارت سے متصل دیگر عمارتوں کا جائزہ لینے اور بعد ازاں ملبے کو ہٹائے  جانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں