اسرائیل نے ایک دفعہ پھر غزہ پر حملہ کر دیا

حملے زیرِ محاصرہ علاقے غزہ کے شمالی اور وسطی حصوں پر کئے گئے

1607367
اسرائیل نے ایک دفعہ پھر غزہ پر حملہ کر دیا

اسرائیل نے ایک دفعہ پھر زیرِ محاصرہ غزہ پر حملہ کر دیا۔

حملے زیرِ محاصرہ علاقے غزہ کے شمالی اور وسطی حصوں پر کئے گئے ۔حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارےمیں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیل فوج کے ترجمان آویچے آڈرائی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے راکٹ بنانے والی جگہ اور حماس کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

آڈرائی  نے کہا ہے کہ حملے کل شام غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ گرائے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل فوج نے کل غزہ کی طرف سے اسرائیل کی کھُلی اراضی میں ایک راکٹ گرائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم غزہ سے اس کاروائی کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی۔



متعللقہ خبریں