عراق، داعش مخالف آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک

اس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو متعدد چٹانوں تلے دب گئے ہیں، جس سے  ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا

1607795
عراق، داعش مخالف آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ فوج سے وابستہ انسداد دہشت گردی یونٹوں نے ملک کے شمال میں موصل کے پہاڑی علاقے محمور داع میں 14 روزہ آپریشن کیا۔

رسول نے بتایا کہ اس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو متعدد چٹانوں تلے دب گئے ہیں، جس سے  ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

انہوں  نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی ٹیموں داعش  کے خلاف بین الاقوامی اتحاد اور فضا سے عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی مدد حاصل تھی۔



متعللقہ خبریں