" اسرائیلی انتخابات"غیرسرکاری نتائج کا اعلان کل متوقع

وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کنیسٹ میں ایک بار پھر مضبوط طاقت بن کر اُبھر سکتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے کے لیے ایک بار پھر اکثریتی ووٹ حاصل کر پائیں گے

1606590
" اسرائیلی انتخابات"غیرسرکاری نتائج کا اعلان کل متوقع

اسرائیل میں آج  پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اسرائیلی عوام گزشتہ دو سالوں کے دوران چوتھی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

خبر کے مطابق، وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کنیسٹ میں ایک بار پھر مضبوط طاقت بن کر اُبھر سکتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے کے لیے ایک بار پھر اکثریتی ووٹ حاصل کر پائیں گے۔

 دوسری جانب دائیں بازو کے قدامت پسند سربراہ حکومت کے خلاف بننے والا سیاسی اتحاد معمولی اکثریت کیساتھ آگے آ سکتا ہے۔

اگر انتخابی نتائج غیر واضح رہے تو حکومت کی تشکیل نہیں ہو پائے گی جس کی صورت میں موسم گرما میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں