شام، اسد قوتوں نے حلب کے جوار میں واقع ایک اسپتال کو ناکارہ بنا دیا

اس اسپتال میں جوار کے علاقوں میں مقیم 4 لاکھ انسانوں کو  خدمات فراہم کی جاتی ہیں

1606592
شام، اسد قوتوں نے حلب کے جوار میں واقع ایک اسپتال کو ناکارہ بنا دیا

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی ایران کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہوں کے حلب کے مغربی جانب واقع عطاریب  تحصیل  میں  واقع اسپتال پر حملوں سے یہ اسپتال ناکارہ بن گیا  ہے جس سے تقریباً 4 لاکھ  شہری  حفظان صحت کی خدمات سے محروم ہو جائینگے۔

عطاریب اسپتال کے  منیجر عمر خلاق کا کہنا ہے کہ  اسد قوتوں نے اسپتال پر خشکی سے  بار ہا حملے کیے۔

اچانک بموں کی بارش آنے کی وضاحت کرنے والے خلاق نے کہا کہ  جنریٹر روم، ایمرجنسی وارڈ، ڈیلیوری روم اور کئی دوسرے کلینک ناکارہ بن گئے ہیں۔

منیجر کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں جوار کے علاقوں میں مقیم 4 لاکھ انسانوں کو  خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور ماہانہ 6 تا 7 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا۔

 



متعللقہ خبریں