سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کی پیش کش کر دی

خبر کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یمن میں نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی کی تجویز دی ہے

1606678
سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کی پیش کش کر دی

سعودی عرب نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔

خبر کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یمن میں نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حدیدہ بندرگاہ سے تیل اور خوراک کی درآمدات کی اجازت بھی تجاویز میں شامل ہے۔ 

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی بھی اس میں شامل ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی رضامندی کے بعد ان تجاویز پر عمل ممکن ہوگا۔

دوسری جانب حکومت یمن نے اس تجویز  کا خیر مقدم کیا ہے مگر حوثیوں کی جانب سے  اس بارے میں  کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے بری وبحری پابندیاں ہٹائی جائیں۔



متعللقہ خبریں