شام: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں 35 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

حالیہ 3 دن میں چشمہ امن علاقے میں ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال بنائے جانے والے PKK/YPG کے دہشت گردوں کی کُل تعداد  35 ہو گئی ہے: ترکی وزارت دفاع

1606030
شام: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں 35 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

شام میں، آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں حالیہ 3 دنوں کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 35 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "ہمارے کمانڈوز نے کاروائی کر کے آپریشن چشمہ امن کے علاقے پر حملہ کرنے والے PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں  کو غیر فعال بنا دیا ہے۔ اس طرح حالیہ 3 دن میں چشمہ امن  علاقے میں ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال بنائے جانے والے PKK/YPG کے دہشت گردوں کی کُل تعداد  35 ہو گئی ہے"۔

فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں بھی ڈرون طیاروں کی مدد سے نشاندہی کے بعد  ترک کمانڈوز کی طرف سے PKK/YPG کے 10 دہشتگردوں  کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں