مصر: گرینڈ رینیسنس ڈیم ایک یک طرفہ اور ناقابل قبول کاروائی ہے

ایتھوپیا کی طرف سے دریائے نیل پر قائم کردہ گرینڈ رینیسنس ڈیم  ایک یک طرفہ کاروائی ہے  جسے قبول نہیں کیا جائے گا: وزیرِ آبی وسائل و آبپاشی محمد عبدالعاطی

1606200
مصر: گرینڈ رینیسنس ڈیم ایک یک طرفہ اور ناقابل قبول کاروائی ہے

مصر نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی طرف سے دریائے نیل پر قائم کردہ گرینڈ رینیسنس ڈیم  ایک یک طرفہ کاروائی ہے  جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے وزیر برائے آبی وسائل و آبپاشی محمد عبدالعاطی نے 22 مارچ پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے تحریری  بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی طرف سے، یک طرفہ کاروائی کے دائرہ کار میں، تعمیر کیا گیا گرینڈ رینیسنس ڈیم اور اس کے دریائے نیل کے پانی پر اثرات  اس وقت مصر کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہیں۔

عبدالعاطی نے کہا ہے کہ " مصر، گرینڈ رینیسنس ڈیم میں پانی کی بھرائی اور  کاروائیوں کے آغاز کو یک طرفہ کاروائی  قرار دیتا ہے اور اس یک طرفہ کاروائی سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو قبول نہیں کرتا"۔



متعللقہ خبریں