عراق: پوپ اربیل پہنچ گئے

اربیل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے سربراہ نچریوان بارزانی اور وزیر اعظم مسرور بارزانی اور علاقے کے دینی و حکومتی اراکین نے  سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا

1596516
عراق: پوپ اربیل پہنچ گئے

کیتھولک عیسائی فرقے کے دینی رہنما پوپ فرانسسکس اپنے دورہ عراق کے دوران اربیل پہنچ گئے ہیں۔

پوپ کا طیارہ اربیل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے سربراہ نچریوان بارزانی اور وزیر اعظم مسرور بارزانی کے ساتھ ساتھ علاقے کے دینی و حکومتی اراکین نے  سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

پوپ نے ائیر پورٹ پر خصوصی مہمانوں کے استقبالی کمرے میں بارزانی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے موصل روانہ ہو جائیں گے۔

موصل میں وہ عیسائیوں کی اکثریتی آبادی والے علاقے کارا کُش  کا دورہ کریں گے اور یہاں ایک خطاب بھی کریں گے۔

موصل کے بعد وہ اربیل پہنچیں گے اور فرانسو حریری اسٹیڈئیم میں عبادت کی قیادت کریں گے۔

اسی دن شام کے وقت پوپ فرانسسکس بغداد پہنچیں گے اور ایک رات یہاں گزارنے کے بعد صبح کے وقت ائیر پورٹ پر الوداعی تقریب  میں شرکت کے بعد اٹلی کے دارالحکومت روم کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسسکس نے سال 2020 میں کورونا وباء کی وجہ سے اپنے بیرونی ممالک کے دوروں کو ملتوی کر دیا تھا ۔ تقریباً 16 ماہ کے بعد  انہوں نے پہلا بیرون ملک دورہ کیا ہے اور وہ تاریخ میں عراق کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ کی حیثیت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں