اسرائیل نے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے،اسد نواز حکومت کا دعوی

عسکری ذرائع کے توسط سے خبر ملی ہے کہ  مقامی وقت کے مطابق شب دس بجکر سولہ منٹ پر گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں  سے  دمشق کے مضافات میں اسد نواز حکومت  کے بعض ٹھکانوں پر اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں

1592634
اسرائیل نے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے،اسد نواز حکومت کا دعوی

شام کی  بشار الاسد انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اسرائیل نے دمشق پر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔

اسد نواز سرکاری خبر ایجنسی سانا  نے عسکری ذرائع کے توسط سے خبر دی ہے کہ  مقامی وقت کے مطابق شب دس بجکر سولہ منٹ پر گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں  سے  دمشق کے مضافات میں اسد نواز حکومت  کے بعض ٹھکانوں پر اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔

البتہ ان میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے  کہ فضائی دفاعی نظام کی بدولت دشمت کے حملوں کو ناکام بنادیا گیاہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 واضح رہے کہ دمشق کے مضافات میں اسد نواز فوج کے  علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سر پرستی میں بعض دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانے بھی موجود ہیں۔

 اسد نواز  حکومت نے اس سے قبل بھی  بتایا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے دمشق پر  پندرہ فروری کو، چار فروری کو قنیطرہ پر، تیرہ جنوری کو دیر الزور پر،سات جنوری کو جنوبی دمشق پر اور تیس جنوری کو نبی حابل نامی علاقے پر فضائی حملےکیے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں