ہمارے بحری جہاز پر حملہ ایران نے کیا تھا:نیتین یاہو

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان سے گفتگو میں نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے پیش آئے اس واقعے سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں ایران ملوث تھا

1592703
ہمارے بحری جہاز پر حملہ ایران نے کیا تھا:نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے ایک اسرائیلی مال بردار بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی  سرکاری نشریاتی ادارے" کان "سے گفتگو میں نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے پیش آئے اس واقعے سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں ایران ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کا بدترین دشمن ہے اور اسرائیل ایران کو پورے خطے میں نشانہ بنا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی امور خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے  اسرائیلی وزیراعظم کو ذہنی مریض قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ جمعے کے روز اسرائیلی مال بردار بحری جہاز پر زوردار دھماکے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں جہاز کے عملے کا کوئی فرد ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

دھماکے سے اس جہاز کو نقصان پہنچا تھا لیکن یہ غرق نہیں ہوا۔ اسی حالت میں یہ جہاز مرمت کے لیے دبئی کی بندرگاہ پہنچا تھا۔

 



متعللقہ خبریں