سمجھوتہ آئین سے ہم آہنگ ہے: جواد ظریف

سمجھوتہ ایک کامیابی تھا۔ اگراسمبلی ممبران  ایران قومی سلامتی کونسل  کے فیصلے کو دیکھتے تو اسمبلی میں ایسے غیر ضروری روّیے کا مظاہرہ نہ ہوتا: وزیر خارجہ جواد ظریف

1589207
سمجھوتہ آئین سے ہم آہنگ ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اٹامک انرجی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی کے درمیان طے پانے والا عبوری سمجھوتہ ، ایران اسمبلی سے منظور شدہ "پابندیوں  کی کالعدمی اور ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اسٹریٹجک عملی پلان"نامی آئین  سے ہم آہنگ ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے ،اسمبلی کی طرف سے ، کل صدر حسن روحانی اور بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی کے ساتھ سمجھوتے میں شامل دیگر حکام کےخلاف عدالت میں جمع کروائی گئی  شکایت پر تنقید کی  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی انرجی ایجنسی  کے سربراہ علی اکبر صالحی کا بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی کے ساتھ طے کردہ سمجھوتہ ایک کامیابی تھا۔ اگراسمبلی ممبران  ایران قومی سلامتی کونسل  کے فیصلے کو دیکھتے تو اسمبلی میں ایسے غیر ضروری روّیے کا مظاہرہ نہ ہوتا۔

دوسری طرف ایران کے روحانی لیڈر علی خامنہ ائی  کے روز نامہ کیخان کے نمائندے حسین شریعت مداری نے بھی اسمبلی ممبران کی طرف سے طے شدہ سمجھوتے کے خلاف جمع کروائی گئی شکایت کو نامناسب قرار دیا ہے۔

متعصب حلقے کے حامی  روزنامے میں شائع شدہ کالم میں شریعت مداری نے کہا ہے کہ اسمبلی ممبران شکایت کر رہے ہیں لیکن اس درجہ اہم موضوع کا ایران قومی سلامتی کونسل  کے عمل دخل  کے بغیر طے پانا ممکن نہیں ۔



متعللقہ خبریں