" ایران پر حملہ" اسرائیلی گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی مسلح افواج   کےترجمان جنرل ابو الفضل شکارچی نے صیہونی حکومت کے فوجی سربراہ  کی حالیہ دھمکی کو نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہا کہ وہ ابھی تک ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کو سمجھ نہیں سکے ہیں

1572706
"  ایران پر حملہ" اسرائیلی گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں: ایرانی کمانڈر

 ایران کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف چھوٹی سی بھی بیوقوفی کی تو ہم ان کی میزائیل چھاونیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے جن کے بارے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایران پر حملے کے لئے ہی تیار کی گئی ہے اور بہت ہی کم وقت میں حیفا اور تل ابیب کو نیستو نابود کر دیں گے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ،ایرانی مسلح افواج   کےترجمان جنرل ابو الفضل شکارچی نے صیہونی حکومت کے فوجی سربراہ  کی حالیہ دھمکی کو نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہا کہ وہ ابھی تک ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے آرمی چیف کی دھمکیاں، نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور اگر حقیقت بھی ہو تو یہ ان کی خام خیالی ہے

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کے رہبر انقلاب اسلامی نے ماضی میں فرمایا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے   ایران کے خلاف چھوٹی سی بھی بیوقوفی کی تو ہم ان کی میزائیل چھاونیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے جن کے بارے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایران پر حملے کے لئے ہی تیار کی گئی ہے اور بہت ہی کم وقت میں حیفا اور تل ابیب کو نیست و نابود کر دیں گے۔

جنرل ابو الفضل شکارچی نے تاکید کی کہ ان کو ایران کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، کچھ توانائیاں مخفی ہیں اور کچھ کا فوجی مشقوں کے درمیان مظاہرہ کیا گیا ہے اور انہیں توانائیوں کے ذریعے تل ابیب کو بہت ہی کم مدت میں نیست و نابود کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی بیوقوفی کی تو اپنا شیرازہ بکھرتا ہوا دیکھیں گے



متعللقہ خبریں