ایران: آرمینیا کی زمینی سالمیت ہماری ریڈ لائن ہے

تمام علاقائی ممالک کی زمینی سالمیت ، آزادی اور قومی خود مختاری اہمیت کی حامل ہے۔آرمینیا کی زمینی سالمیت ایران کی ریڈ لائن ہے: وزیر خارجہ جواد ظریف

1572358
ایران: آرمینیا کی زمینی سالمیت ہماری ریڈ لائن ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ آرمینیا کی زمینی سالمیت ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایران وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ سائٹ  سے جاری شدہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ ظریف نے علاقائی  دورے کی مصروفیات کے دوران آذربائیجان اور روس  کے بعد آرمینیا کا دورہ کیا اور اپنے آرمینی ہم منصب آرا آئیوازیان کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات و علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ظریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علاقائی ممالک کی زمینی سالمیت ، آزادی اور قومی خود مختاری اہمیت کی حامل ہے۔آرمینیا کی زمینی سالمیت ایران کی ریڈ لائن ہے"۔

انہوں نے آرمینیا  کے لئے ایران کے ایک اہم ہمسائے کے الفاظ استعمال کئے اور مستقبل کے بارے میں آرمینیا حکومت اور وزیر اعظم نکول پاشینیان  کے اقدامات کو سراہا۔

مذاکرات میں آرمینیا کے وزیر خارجہ آئیوازیان نے بھی دونوں ملکوں کے ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران آرمینیا کا چوتھا اقتصادی ساجھے دار ہے اور ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتے ہیں۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان بینکاری، رسل رسائل، ایرانی مصنوعات کی برآمد اور دریائے آراس  کے اطراف سے متعلقہ موضوعات  پر بھی غور کیا گیا۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف آرمینیا کے وزیر خارجہ پاشینیان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

آرمینیا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وہ جارجیا اور ترکی کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں