ایران کی خطے میں 6 رکنی پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوششیں

ظریف کے روس کے بعد آرمینیا، جارجیا اور ترکی کے دورے کرنے کی توقع کی جاتی ہے

1571539
ایران کی خطے میں 6 رکنی پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوششیں

ایرانی  وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ قفقاز علاقے میں چھ رکنی پلیٹ فارم کو تشکیل دینے کی خواہش  رکھتے ہیں  اور اس مقصد کے تحت  علاقائی  دوروں پر روانہ ہوئے ہیں۔

6 ممالک   پر محیط  علاقائی دور ے پر جانے والے ظریف نے اولین طور پر باکو میں اور اس کے بعد ماسکو میں مذاکرات کیے اور پریس پریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آذری صدر الہام علی یف  اور دیگر حکام کے ساتھ فائدہ مند مذاکرات  ہوئے ہیں۔ ہم خطے میں 6 رکنی پلیٹ فارم قائم کرنے کے متمنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف سے ملاقات میں قاراباغ جوہری معاہدے، شام ، افغانستان اور یمن  کی طرح کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔

ظریف کے روس کے بعد آرمینیا، جارجیا اور ترکی کے دورے کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں