عراق: داعش کا حملہ ہشدی شابی کے 12 فوجی ہلاک، 12 زخمی

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ہشدی شابی کی 22 ویں بریگیڈ پر حملہ ایک کمانڈر سمیت 12 فوجی ہلاک ہو گئے

1569945
عراق: داعش کا حملہ ہشدی شابی کے 12 فوجی ہلاک، 12 زخمی

عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سےہشدی شابی کی 22 ویں بریگیڈ  پر حملے کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 12 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش  نے صوبہ صلاح الدین  کے مشرق میں متعین ہشدی شابی کی 22 ویں بریگیڈ پر حملہ کر دیا۔

حملےکے نتیجے میں ہشدی شابی کے کمانڈروں میں سے ابو عالیہ حسناوی سمیت 12 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل دارالحکومت بغداد میں بھی ایک اتوار بازار پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری بھی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔



متعللقہ خبریں