بغداد دھماکوں میں عوامی امن و امان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا ہے: برہم صالح

دارالحکومت بغداد کے دھماکوں سے ملکی استحکام اور عوامی امن و امان کے مستقبل کو ہدف بنایا گیا ہے: صدر برہم صالح

1568473
بغداد دھماکوں میں عوامی امن و امان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا ہے: برہم صالح

عراق کے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے دھماکے نے ملکی استحکام اور عوامی امن و امان کے مستقبل کو ہدف بنایا ہے۔

برہم صالح نے بغداد کے مرکز میں طیاران اسکوائر میں خود کش بم دھماکے سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس حملے  کے لئے وقت کے انتخاب کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیاہ حلقوں نے ان 2 دھماکوں کے ساتھ قومی مفادات و عوامی امن امان کے مستقبل کو نشانہ بنایا چاہا ہے۔ہم اپنے ملک کے استحکام کو ہدف بنانے والے ان اقدمات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بغداد کے دھماکے میں 28 افراد ہلاک ا ور 73 زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں