ایران: امریکہ کو وارننگ نوٹس، ہم بین الاقوامی دیوان عدالت میں شکایت کر دیں گے

اگر امریکہ نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں کرنا بند نہ کیا تو ایران بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اس کی شکایت کر دے گا: سعید خطیب زادہ

1565147
ایران: امریکہ کو وارننگ نوٹس، ہم بین الاقوامی دیوان عدالت میں شکایت کر دیں گے

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اسکے سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں کرنا بند نہ کیا تو ایران بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اس کی شکایت کر دے گا۔

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے واشنگٹن کو ایک وارننگ نوٹس دیا ہے کہ اگر اس نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں کرنا بند نہ کیا تو ایران بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اس کی شکایت کر دے گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق خطیب زادہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران وزارت خارجہ نے سوٹزر لینڈ  میں تہران سفارت خانے کی وساطت سے واشنگٹن انتظامیہ کو تنبیہی نوٹس پہنچایا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں اقوام متحدہ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف  جیسے مراکز کے بین الاقوامی اداروں میں متعین ایرانی سفارتکاروں  کے خلاف واشنگٹن انتظامیہ کی غیر قانونی کاروائیاں بند نہ ہونے کی صورت میں ہم، ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی دیوان عدالت کی طرف رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے،مذکورہ اداروں میں متعین ایرانی سفارتکاروں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے منافی شکل میں مشکلات پیدا کر رہا ہےاور یہ صورتحال ایرانی سفارتکاروں کےکام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔



متعللقہ خبریں