ایران نے خلیج عمان میں جنگی مشقیں شروع کردیں

ایران کی  ملکی بحریہ خلیج عمان میں قلیل المسافت میزائل مشقوں "قوت 99" کے لیے تیار ہے جس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے

1562943
ایران نے خلیج عمان میں جنگی مشقیں شروع  کردیں

ایران کی  ملکی بحریہ خلیج عمان میں قلیل المسافت میزائل مشقوں "قوت 99" کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ  یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے تہران حکومت پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ تیز تر کر رکھا ہے۔

کم فاصلے تک مار کرنے والے ایرانی میزائلوں کی ان دو روزہ مشقوں میں دو نئے ایرانی ساختہ بحری جنگی جہازوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری  اور ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ان مشقوں کا اعلان کیا ۔

 واضح رہے کہ  حالیہ ہفتوں کے دوران ایران نے اپنی عسکری سرگرمیوں اور فوجی مشقوں میں اضافہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں