ایران کو القائدہ سے جوڑنا امریکہ کا سفید جھوٹ ہے:جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے القاعدہ جیسی دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ کی ہے اور ہم ان کے تشدد کا شکار بھی رہے ہیں اس لیے ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک خطرناک جھوٹ ہے

1562868
ایران کو القائدہ سے جوڑنا امریکہ کا سفید جھوٹ ہے:جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد طریف نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم القاعدہ اور داعش کا نشانہ رہے ہیں اور ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ 

خبر کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے القاعدہ جیسی دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ کی ہے اور ہم ان کے تشدد کا شکار بھی رہے ہیں اس لیے ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک خطرناک جھوٹ ہے۔

 اپنی ٹویٹ میں جواد ظریف نے لکھا کہ ایران سے متعلق فرضی کہانیاں بنانے اور القاعدہ سے تعلق جوڑنے جیسے سفید جھوٹ سے مائیک پومپیو اپنی وزارت کے گنے چنے دنوں کا افسوناک خاتمہ کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بے پرکی کہانیوں سے کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، نائن الیون کے تمام حملہ آور ایران سے نہیں بلکہ مائیک پومپیو کی پسندیدہ جگہ سے آئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا  کہ ایران دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نیا گڑھ ہے اور حال ہی میں القاعدہ نے ایران میں ایک نیا اڈہ قائم کیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے پاس متبادل راستے  ہیں۔



متعللقہ خبریں