شام پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 60 افراد ہلاک

ایرانی  حمایت یافتہ غیر ملکی گروہوں کے 49 دہشت گردوں کو ناکارہ بنائے جانے والے حملوں میں اسد قوتوں کے ایک کرنل سمیت 11 فوجی ہلاک

1562981
شام پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 60 افراد ہلاک

اسرائیل کے شام کے مشرقی شہر دیروز زور میں رات گئے فضائی حملے میں بشار الاسد  انتظامیہ کی فوج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت  سر گرم عمل دہشت گرد گروہو ں سے منسلک 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں ے رات گئے دیروز زور کے شہری مرکز اور مضافات پر فضائی حملہ کیا، جس دوران بعض غیر ملکی دہشت گردوں کے اڈوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہری مرکز میں واقع ’باس قائدانہ کیمپ‘ کی فوجی شاخ، امل علاقے  کے بعض فوجی عسکری مقامات، دیروزور  کے نواحی علاقے اور ابالا بو کمال تحصیلوں سمیت  ریگسانی مقامات کو  ہدف بنایا گیا ۔

ایرانی  حمایت یافتہ غیر ملکی گروہوں کے 49 دہشت گردوں کو ناکارہ بنائے جانے والے حملوں میں اسد قوتوں کے ایک کرنل سمیت 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسد انتظامیہ کی خبر رسا ں ایجنسی صنا   کی بھی فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر میں  دیروزور پر فضائی حملے کی زمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں