فلسطینی قیدیوں کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا عمل غیر اخلاقی و غیر انسانی ہے، آئی ایل او

قیدیوں کو ویکسین لگانے کے عمل کو روکنے کا مقصد قیدیوں کے عزیز و اقارب کے دکھ و درد میں اضافہ کرنا ہے

1560328
فلسطینی قیدیوں کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا عمل غیر اخلاقی و غیر انسانی ہے، آئی ایل او

فلسطینی  تنظیم ِ نجات نے اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی  عامر اوہانہ  کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی  سیکیورٹی قیدیوں کو کورونا ویکسین نہ  لگانے کی ہدایات جاری کرنے کو ’’نسل پرستی‘‘ کے طو رپر  بیان کیا ہے۔

تنظیم کے پریس مشیر حسن عبدالربوع   کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو ویکسین لگانے کے عمل کو روکنے کا مقصد قیدیوں کے عزیز و اقارب کے دکھ و درد میں اضافہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوہانا کے بیانات نسل پرستی پر مبنی ہے، اور یہ اسرائیل کے گھناؤنے چہرے کے عکاس  ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مرد و خواتین قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور جانی سوچ  کو منظر عام پر لاتے ہیں۔

عبدالربوع نے مزید کہا کہ اسرائیل کو  فلسطینی اسیروں اور قیدیوں  کو کورونا سے بچانے کے لیےتدابیر اختیار کرنی چاہییں۔

فلسطینی اسیروں کی جمعیت کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 188 فلسطینی شہری کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں