یمن: حوثیوں کی توپ فائرنگ، 6 شہری ہلاک

ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے یمن کے جنوبی ضلعے تائز کی شہری آبادی پر توپ فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے

1559150
یمن: حوثیوں کی توپ فائرنگ، 6 شہری ہلاک

ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے یمن کے جنوبی ضلعے تائز کی شہری آبادی پر توپ فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن مسلح افواج کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حوثیوں نے ضلع تائز کی تحصیل التازیہ کے رہائشی علاقے الحمیہ کو ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ محاصرے میں لینے کے بعد توپ فائرنگ شروع کر دی۔

بیان میں مقامی ذرائع کے حوالے سے  دی گئی معلومات کے مطابق حملے میں ایک بچے  اور 2 عورتوں سمیت 6 شہری ہلاک  اور 7 عورتیں زخمی ہوگئی ہیں۔

حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حوثیوں کی طرف سے بھی موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز: #حوثیوں

متعللقہ خبریں