آئل ٹینکر ایرانی قبضے میں،جنوبی کوریائی حکام تہران روانہ

یہ وفد ایرانی قیادت سے اس جنوبی کوریائی آئل ٹینکر اور اس کے عملے کے ارکان کی رہائی کے لیے مذاکرات کرے گا، جسے ایرانی حکام نے اسی ہفتے آبنائے ہُرمز کے پانیوں میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا

1559255
آئل ٹینکر ایرانی قبضے میں،جنوبی کوریائی حکام تہران روانہ

جنوبی کوریا کا ایک وفد آج جمعرات کو تہران کے لیے روانہ ہو گیاہے۔

 یہ وفد ایرانی قیادت سے اس جنوبی کوریائی آئل ٹینکر اور اس کے عملے کے ارکان کی رہائی کے لیے مذاکرات کرے گا، جسے ایرانی حکام نے اسی ہفتے آبنائے ہُرمز کے پانیوں میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ایران حکام کی تحویل میں اس جنوبی کوریائی بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی تعداد بیس بنتی ہے۔

ایران کے محافظین انقلاب نامی دستوں کی طرف سے گزشتہ دنوں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کا ’ہان کُوک کیمی‘ نامی ایک آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس مال بردار بحری جہاز پر خام تیل سے تیار کردہ سات ہزار دو سو ٹن کیمیائی مادے لدے ہوئے تھے، اور یہ بات تجارتی جہاز رانی میں بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کے منافی تھی۔



متعللقہ خبریں