شام، جرابلس پر 2 بالسٹک میزائل حملے میں 5 افراد جان بحق

میزائل حملے کے بعد ڈیزل ریفائنری پر آگ بھڑک اٹھی۔ سول دفاعی ٹیموں نے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا ہے

1515044
شام، جرابلس پر 2 بالسٹک میزائل حملے  میں 5 افراد جان بحق

شمالی شام میں فرات ڈھال کاروائی  کے ذریعے دہشت گردوں سے پاک کردہ جرابلس  پر 2 بالسٹک میزائل حملے کیے گئے، جس دوران 5 افراد جان بحق ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق ترک شہر غازی اینتپ  کی تحصیل قارا قامش کے مخالف سمت میں  واقع علاقے پر ہونے والے حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میزائل حملے کے بعد ڈیزل ریفائنری پر آگ بھڑک اٹھی۔ سول دفاعی ٹیموں نے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

دعوی کیا گیا ہے کہ یہ میزائل لازکیہ کے حمیم ہوائی اڈے سے پھینکے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں