یمن، اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے مسلح ڈراؤنز اور بالسٹک میزائل تباہ کر دیے

سال 2015 سے ابتک حوثیوں  کے 357 ڈراؤنز اور 313 بالسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا گیا

1437029
یمن، اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے مسلح ڈراؤنز اور بالسٹک میزائل تباہ کر دیے

 

سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے ڈراؤنز اور بالسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی الا ملکی کا کہنا ہے کہ ’’اتحادی قوتوں نے کل شام ایرانی حمایت یافتہ حوثئوں کے اسیر  علاقے میں سول علاقوں کو روانہ کردہ دھماکہ خیز مواد  کے حامل ڈراؤن کو گرا دیا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی قوتوں  نے آج صبح یمنی شہر صدا سے نجران کو داغے گئے  بالسٹک میزائلوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

مالکی نےبتایا کہ  سال 2015 سے ابتک حوثیوں  کے 357 ڈراؤنز اور 313 بالسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

ادھر حوثیوں کے ترجمان یحیٰ سیری نے ایک تحریری اعلان میں  کہا ہے کہ کل شام 5 ڈراؤنز کے ذریعے اسیر علاقے میں واقع خمیس مشائت  ہینگرز ، اسلحہ کے گوداموں اور حساس فوجی مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اتحادی قوتوں کے بڑھنے والے فضائی حملوں کے جواب کے طور پر یہ کاروائیاں کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں