مودی سرکار دوبارہ سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کر رہی ہے

گزشتہ دنوں ہی  دارالحکومت میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا اور مودی حکومت ایک بار تاریخ دہرانا چاہتی ہے

1400709
مودی سرکار دوبارہ سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کر رہی ہے

 بھارتی صحافی ارون دتی رائے کا کہنا ہے  کہ ہندوستان میں  کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو شہہ  دے رہی ہے جس سے مسلم کش فسادات کے  خدشات میں اضافہ ہوا  ہے جس پر دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ارون دتی رائے نے متنازع شہریت بل اور اس کی مخالفت کرنے والے مسلمان شہریوں اور مساجد کو انتہا پسند ہندوؤں کی جاب سے شہید کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی  دارالحکومت میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا اور مودی حکومت ایک بار تاریخ دہرانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ الزام تبلیغی جماعت پر عائد کرتے ہوئے نظام الدین مرکز کے امیر محمد سعد کاندھالوی کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے اور قتل خطا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

 

 



متعللقہ خبریں