"عراق میں امریکہ کی موجودگی "مقتدی الصدر نے بڑے مظاہرے کا مطالبہ کر دیا

الصدر نے  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں   کہا کہ  عراق  کی فضائی حدود  اور اس کی سالمیت کی امریکہ نے خلاف ورزی کی ہے  جس کےلیے  ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے

1341151
"عراق میں امریکہ کی موجودگی "مقتدی الصدر نے بڑے مظاہرے کا مطالبہ کر دیا

 عراق میں الصدر تحریک   نے امریکہ کی ملک میں موجودگی کے خلاف  بڑے مظاہرے کا  مطالبہ کر دیا ۔

 الصدر نے  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں   کہا کہ  عراق  کی فضائی حدود  اور اس کی سالمیت کی امریکہ نے خلاف ورزی کی ہے  جس کےلیے  ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے ۔

 شیعہ لیڈر نے   کہا کہ اس مظاہرے کے بعد سیاسی لحاظ سے پارلیمان میں   سامنے آنے والے  رد عمل پر موقف ظاہر کروں گا۔

 دوسری جانب   ایک دیگر شیعہ گروپ  الحشد الشعبی      کی شاخ   بدر بریگیڈ  کے کمانڈر   ہادی  امیری  نے بھی  مظاہرے کی اپیل کا خیر مقدم  کرتےہوئے کہا ہے کہ   عراق   پر امریکہ قبضہ نا قابل قبول ہے  اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ  ملکی بقا اور  فضائی حدود  کے احترام کو ممکن بنائے۔

 واضح رہے کہ عراقی پارلیمان میں   مقتدی الصدر کے اتحاد سائرون    کی 54 جبکہ امیری     کے  فتح اتحاد کی 47 نشستیں ہیں۔

 دریں اثنا٫  امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان  مورگن اورٹاگس نے  عراق سے انخلا کا امکان  مسترد  کر دیا تھا ۔

 عراق میں اس وقت  9 امریکی  اڈوں پر  5200 فوجی موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں