روپوشی بھی نصراللہ کو نہیں بچا پائے گی : اسرائیل کی دھمکی

اسرائیلی وزیر خارجہ  یسرائیل کاتز نے  کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل  حسن نصر اللہ    کو ایران کی پشت پناہی اور روپوشی  راس نہیں آئے  گی

1340144
روپوشی بھی نصراللہ کو نہیں بچا پائے گی : اسرائیل کی دھمکی

اسرائیلی وزیر خارجہ  یسرائیل کاتز نے  کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل  حسن نصر اللہ    کو ایران کی پشت پناہی اور روپوشی  راس نہیں آئے  گی ۔

 کاتز نے  ٹویٹر پر عربی زبان میں  دیئے گئے پیغام میں  کہا کہ نصر اللہ مسلسل اسرائیلی وزیراعظم     کی تضحیک   اور اسرائیل پر حملوں کی بات کرتے ہیں جو کہ  ان میں  تکبر کی جھلک  دکھاتا ہے ۔

 کاتز نے مزید  کہا کہ  اگر نصر اللہ نے  اسرائیل کو گیدڑ بھبھکیاں  دینا جاری رکھیں تو وہ اپنے انجام کے خود ذمے دار ہونگے۔

 واضح رہے کہ نصر اللہ  قتل کے ڈر سے    اس وقت روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں