یوکیرین کا مسافر بردار طیارہ ہماری غلطی سے گرا، ایرانی مسلح افواج کا اعتراف

ایرانی افواج نے اس واقع کی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ س  واقع  کے ذمہ دار  افراد کا احتساب ہو گا

1338807
یوکیرین کا مسافر بردار طیارہ ہماری غلطی سے گرا، ایرانی مسلح افواج کا اعتراف

ایرانی فوج نے اعتراف کر لیا ہے کہ  176 افراد  کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے یوکرین  کا مسافر   بردار طیارہ     نا دانستہ طور پر گرایا گیا۔

ایرانی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ  "یہ ایک انسانی غلطی  تھی جو کہ طیارے کے  پاسدارانِ انقلاب سے منسلک حساس مقام کے قریب پرواز کے باعث رونما ہوئی۔ اس  واقع  کے ذمہ دار  افراد کا احتساب ہو گا"۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہےکہ امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد امریکی لڑاکا طیاروں  کی ایران کے گرد ونواح میں پروازوں میں  اضافہ ہوا تھا اور دفاعی اداروں کو امریکہ کی جانب سے ایرانی سٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنا سکنے کی  اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔   جس کے بعد بہت سارے اہداف راڈا ر پر دھکنے  لگے تھے  اور ملک کا فضائی دفاعی نظام انتہائی الرٹ پوزیشن میں تھا۔

مسلح افواج نے   اس حادثے سے متاثرہ تمام تر افراد کے لواحقین سے  دلی معذرت کی ہے اور اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اس کے ذمہ داروں سے ضرور پوچھ گچھ ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں