میرے پیروکاروں ملکی دفاع کےلیے تیار ہو جاو:مقتدی الصدر

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر کہاہے کہ اُن کے پیروکار عراق کے دفاع کے لیے تیار ہیں

1334222
میرے پیروکاروں ملکی دفاع کےلیے تیار ہو جاو:مقتدی الصدر

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے آج  بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی گروپوں کے رہنماؤں کی ہلاکت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُن کے پیروکار عراق کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

 ایک جاری بیان میں الصدر نے کہا کہ سلیمانی کو نشانہ بنانا درحقیقت جہاد، مزاحمت اور انقلاب کی روح کو نشانہ بنانا ہے۔

 انہوں نے عراقی مزاحمت کاروں بالخصوص جیش مہدی اور الیوم الموعود بریگیڈز کو حکم دیا کہ وہ عراق کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔

الصدر نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ دانش مندی کا مظاہرہ کریں تا کہ خطے کو خطرے سے دوچار ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں