ایران کی پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی

صوبہ ہوزستان  کے عراق کے ساتھ سرحدی شہر آبادان میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

1291185
ایران کی پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی

ایران کے صوبے ہوزستان  کے عراق کے ساتھ سرحدی شہر آبادان میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آبادان  کے 55 ویں حصے میں پیٹرول رسنے کی وجہ سے  آج صبح  کے وقت آگ لگ گئی۔

آبادان پیٹرول ریفائنری پبلک ریلیشن کے اہلکار سیّد علی نور بخشی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آگ پر مختصر وقت میں قابو پا لیا گیا ہے اور واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

خلیج بصرہ  میں حالیہ دنوں میں علاقے کی پیٹرول تنصیبات اور پیٹرول ٹینکروں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ایران کی اہم ترین پیٹرول ریفائنری  میں آگ کو ابتدائی گھنٹوں میں حملہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی پیٹرول کمپنی آرامکو  کی دو ریفائنریوں پر  ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی۔ حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔ حوثیوں نے دعوی کیا تھا کہ حملہ ان کی طرف سے اور  10 ڈرون  طیاروں کی مدد سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں