بحران کو قابل اعتماد حل کے ساتھ ختم کیا جائے گا: صدر مشعل عون

ملک میں تین روز سے جاری مظاہروں سے متعلق بحران کو قابل اعتماد حل کے ساتھ ختم کیا جائے گا: صدر مشعل عون

1291077
بحران کو قابل اعتماد حل کے ساتھ ختم کیا جائے گا: صدر مشعل عون
lubnan gosteriler.jpg

لبنان کے صدر مشعل عون نے کہا ہے کہ ملک میں تین روز سے جاری مظاہروں سے متعلق بحران حل کیا جائے گا۔

اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں عون نے کہا ہے کہ بحران کو قابل اعتماد حل کے ساتھ ختم کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے حل کی نوعیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

وزیر اعظم سعد الحریری نے جمعہ کے دن اپنے حکومتی اتحادیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر انہیں بین الاقوامی برادری اور لبنانی عوام کو مطمئن کرنے ولا حل پیش کیا جائے۔

تاہم حریری کے سیاسی اتحادیوں میں سے کرسچئین لبنان فورسز پارٹی  کے چئیر مین سمیر جاجا نے ملک کے اقتصادی مسائل اور نئے ٹیکسوں کی وجہ سے جمعرات کے دن سے لے کر اب تک جاری حکومت مخالف مظاہروں پر اتحادی حکومت  میں شامل پارٹی کے 4 وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاجا نے کہا ہے کہ لبنان کو درپیش صورتحال سے بچانے  کے لئے موزوں فیصلے کر سکنے کے معاملے میں ہمیں  موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحران کے حل کے لئے ہم  حکام کے روّیے میں کوئی  سنجیدگی نہیں دیکھ رہے لہٰذا ملک میں ایک نئی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے عوام نے حکومت کی طرف سے مواصلات اور خاص طور پر سماجی مواصلاتی نیٹ ورک واٹس ایپ پر ٹیکس کے خلاف 17 اکتوبر بروز جمعرات کو احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا۔

اگرچہ وزیر مواصلات محمد شکائر نے واٹس ایپ پر ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں