مظاہرین کے مطالبات سن لیے ہیں وہ اپنے گھروں کو لوٹیں: عادل عبدالمہدی

عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ملکی مظاہرین سے کہا ہے کہ اُن کے مطالبات سن لیے گئے ہیں اور اب وہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں

1281592
مظاہرین کے مطالبات سن لیے ہیں وہ اپنے گھروں کو لوٹیں: عادل عبدالمہدی

عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ملکی مظاہرین سے کہا ہے کہ اُن کے مطالبات سن لیے گئے ہیں اور اب وہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔

 اپنی ایک تقریر میں عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ مظاہروں کے تناظر میں سلامتی کے سخت اقدامات جس میں کرفیو کا نفاذ بھی شامل ہے یقینی طور پر مشکل فیصلے تھے۔

 واضح رہے کہ  بغداد میں شدید مظاہروں کے تناظر میں منگل یکم اکتوبر سے کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حفاظتی دستوں  نے آنسو گیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی۔

اس فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد33رہی جبکہ سینکڑوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

مظاہرین بدعنوانی  کے انسداد اور روزگار کی فراہمی کے مطالبے کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں