عراق: پٹرول کے دو کنووں پر داعش کا حملہ،پولیس کی جوابی کاروائی

عراقی فوج سے وابستہ صلاح الدین آپریشن    کے کمانڈر لیفٹنٹ سعد محمد نے بتا یا ہے  دہشتگردوں نے  سلیمانیہ شہر میں  واقع پٹرول کے دو کنووں  پر  ہلکے اسلحے سے  حملہ کیا ہے   جس پر  پولیس  نے جوابی کاروائی  کی ہے

1243891
عراق: پٹرول کے دو کنووں پر داعش کا حملہ،پولیس کی جوابی کاروائی

عراقی شہرسلیمانیہ   میں  پٹرول کے دو کنووں   پر دہشتگرد  تنظیم داعش   نے  حملہ کر دیا ۔

 عراقی فوج سے وابستہ صلاح الدین آپریشن    کے کمانڈر لیفٹنٹ سعد محمد نے بتا یا ہے  دہشتگردوں نے  سلیمانیہ شہر میں  واقع پٹرول کے دو کنووں  پر  ہلکے اسلحے سے  حملہ کیا ہے   جس پر  پولیس  نے جوابی کاروائی  کی ہے۔

 سعد محمد کا کہنا تھا کہ  اس حملے  میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن علاقے میں   حفاظتی اقدامات مزید  سخت کر دیئے گئے ہیں ۔

  واضح رہے کہ دسمبر 2017 کے بعد داعش کی طرف سے یہ  پہلا  حملہ ہے  ۔

دری ں اثنا٫ مغربی عراق کے شہر الانبار میں   داعش کے دو ٹھکانوں  پر  فضائیہ نے بمباری کی جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں