قطر: ہم طرفین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں

ہمیں  آبنائے ہرمز میں بڑھتے ہوئے تناو  پر اندیشوں کا سامنا ہے اور ہم طرفین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں: قطر وزارت خارجہ

1240286
قطر: ہم طرفین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں

قطر نے کہا ہے کہ "ہمیں  آبنائے ہرمز میں بڑھتے ہوئے تناو  پر اندیشوں کا سامنا ہے اور ہم طرفین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں"۔

قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ انتظامیہ، آبنائے ہرمز میں درپیش  اور بین الاقوامی و علاقائی بحری راستوں  کو خطرے میں ڈالنے والے حالات  پر تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں صورتحال پر فوری طور پر کنٹرول پانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قطر تمام فریقین سے ٹھنڈے دل و دماغ کا مظاہرہ کرنے اور پُر امن طریقے سے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے جمعہ کے دن آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی پرچم بردار اور ایک  لائبیریا کے پرچم بردار  پیٹرول ٹینکر کو تحویل میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر کا انتظام بھی برطانویوں کے پاس تھا۔

برطانیہ  کے بحری بیڑے نے 4 جولائی کو جبل الطارق   میں شام کے لئے پیٹرول  لے جانے والے ایرانی پرچم بردار پیٹرول ٹینکر کو تحویل میں لے لیا تھا۔

اسپین  کے جنوب میں برطانیہ سے منسلک جبل الطارق خود مختار انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ایرانی ٹینکر کو یورپی یونین کی طرف سے شام پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔

جواباً ایران کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کو"گریس 1" نامی پیٹرول ٹینکر کو تحویل میں لینے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔



متعللقہ خبریں