صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موسادجھوٹی خبریں پھیلا کرامریکہ کواپنا آلہ کاربنا رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران نے پہلے بھی عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات و حوادث اور غلط رپورٹوں کے بارے میں متنبہ کیا تھا

1214284
صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موسادجھوٹی خبریں پھیلا کرامریکہ کواپنا آلہ کاربنا رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف الزام تراشیوں میں صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے کردار اور امارات کے الفجیرہ بندرگاہ میں رونما ہونے والے واقعہ کے حوالے سے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جھوٹی ٹیم (بی) نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران نے پہلے بھی عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات و حوادث اور غلط رپورٹوں کے بارے میں متنبہ کیا تھا لیکن اس مرتبہ موساد نے امارات کے الفجیرہ بندرگاہ میں خرابکارانہ واقعہ کو بری طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موساد نے امارات کے الفجیرہ بندرگاہ میں رونما ہونے والے واقعہ کے تقریبا 3 ہفتے بعد امریکہ کو اس بات پر قائل کر لیا کہ وہ اس واقعہ کا الزام ایران پرعائد کرے۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2019 کومتحدہ عرب امارات کے الفجیرہ بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کو پہلے تو امارات کے حکام نے ماننے سےانکار کیا لیکن بعد میں اعلان کیا کہ اس واقعہ میں 4 بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں