اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر دھاتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر 65 کلو میٹر طویل اور 6 میٹر بلند دھاتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی

1137981
اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر دھاتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر 65 کلو میٹر طویل اور 6 میٹر بلند دھاتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی روزنامے ہایوم  کی خبر کے مطابق وزیر   اعظم بنیامین نیتان یاہو نے حکومتی اجلاس سے خطاب میں  کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر غزہ کی سرحد پر دھاتی دیوار  کی تعمیر کا آغاز کروا دیا گیا ہے اور اس کا مقصد فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنا ہے۔

فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے نیتان یاہو نے کہا ہے کہ " اگر وہ امن و سکون سے نہ بیٹھے تو ہم ان کے خلاف کاروائی کرنے میں کوئی تردد نہیں کریں گے۔

اخبار کے مطابق یہ دیوار زمین کے اوپر تعمیر کی جائے گی اور زیرِ زمین سرنگوں کے سدباب کے لئے قائم سسٹم کے بالکل اوپر ہو گی۔ دیوار کی طوالت 65 کلو میٹر اور بلندی 6 میٹر ہو گی۔

جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ دیوار مغربی سمت میں فلسطینی غوطہ خوروں  کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے کے لئے بحیرہ روم  میں پانی کے اندر اور باہر  تعمیر کئے گئے سسٹم کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔

جنوب کی طرف یہ دیوار ابو سلیم سرحدی چوکی  تک جائے گی۔



متعللقہ خبریں