دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی شام میں خواتین سےشادی ہرجانہ وصول کررہی ہیں

مقامی ذرائع کے مطابق پی کے کے/ وائی پی جی  نے شام سے باہر  تنظیم کی زیر نگرانی سرزمین پر آباد کسی بھی خاتون سے شادی کر کے اسے کسی غیر ملک  منتقل  کرنے والے ہر نوجوان سے  ایک  ہزار ڈالر لینے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے

1128636
دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی شام  میں خواتین سےشادی ہرجانہ وصول کررہی ہیں

دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی شام میں مقیم کسی بھی خاتون سے شادی کر کے اسے غیر ممالک لے جانے والے تمام افراد سے ایک ایک   ہزار ڈالر زبردستی حاصل کررہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پی کے کے/ وائی پی جی  نے شام سے باہر  تنظیم کی زیر نگرانی سرزمین پر آباد کسی بھی خاتون سے شادی کر کے اسے کسی غیر ملک  منتقل  کرنے والے ہر نوجوان سے  ایک  ہزار ڈالر لینے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

یہ دہشت گرد تنظیم طویل عرصے سے شام میں ان کی نگرانی میں آباد تمام انسانوں سے کسی غیر ملک جانے کی صورت میں اپنے پیچھے کفیل چھوڑنے کے پروگرام پر بھی عمل درآمد کرتی رہی ہے۔ غیر ملک جانے والے  باشندے کے معینہ مدت کے اندر اندر واپس نہ آنے کی صورت میں کفیل سے ہرجانہ وصول کیا جاتا ہے۔

 اس وقت تک پی کے کے/ وائی پی جی شام کے ایک تہائی  حصے پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کے زیرقبضہ علاقے میں زیادہ تر  عرب آباد ہیں۔

 



متعللقہ خبریں