اسرائیلی فوجیوں نے 7 فلسطینیوں کو شہید کر ڈالا

اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان  نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی ترسیل کو روکنے کے احکامات جاری کر دیے

1067954
اسرائیلی فوجیوں نے 7 فلسطینیوں کو شہید کر ڈالا

اسرائیلی فوجیوں نے زیر محاصرہ غزہ کی سرحدوں پر پُر امن"عظیم الشان واپسی مارچ" مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس سے 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت ِ صحت کے ترجمان اشرف الاقدرہ نے ایک تحریری اعلان میں  واضح کیا ہے کہ غزہ کی سرحدوں کے مختلف علاقوں میں 154 فلسطینی اصلی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے جبکہ زخمیوں میں   50 بچے اور 10 خواتین  بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان  نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی ترسیل کو روکنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحدوں پر ان واقعات کے جاری ہونے کے وقت اسرائیل کا غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت دینا نا ممکن ہے۔

اسرائیلی  روزنامہ ہاریٹز نے گزشتہ ہفتے  اپنی خبر میں لکھا تھا کہ قطر کے ساتھ "بجلی  گھر کے لیے ایندھن کی خرید کی مالی اعانت  کرنے" پر مبنی ایک معاہدہ طے کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں