یمن میں فاقہ کشی انتہائی خطرناک سطح تک جا پہنچی ہے، اقوام متحدہ

بحران سے دو چار ملک میں صاف پانی تک عدم رسائی، خوراک کی کمیابی، ادویات و طبی سازو سامان کا فقدان  اس ملک میں ہیضے اور دیگر موذی امراض کے پھیلاؤ کا موج بن  رہا  ہے

1063469
یمن میں فاقہ کشی انتہائی خطرناک سطح تک جا پہنچی ہے، اقوام متحدہ

سالہا سال سے خانہ جنگی   کی دلدل میں پھنسے اور  دنیا کے عظیم ترین بحرانوں میں سے ایک سے دو چار یمن میں مقامی کرنسی ریال کی قدر میں گراوٹ  نے لاکھوں انسانوں کو در پیش فاقہ کشی نے  ایک خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔

اقوام متحدہ  کی یمن کوآرڈینیٹر لائس گراندے  نے ادارے کی ویب سائٹ پر اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ"یمن  اسوقت  ایک عظیم سطح کے انسانی المیہ  کے دور سے گزر رہا ہے۔  اس نے ویسے بھی ایک ناقابل ِ برداشت   ماہیت اختیار کر لی ہے۔ اس ملک میں لا تعداد انسان موت کے پنجے میں ہیں۔کرنسی کی قدر  میں مندی کے خلاف کوئی حل چارہ نہ نکالے جانے کی صورت میں ہم ایک ناقابل ِ واپسی موڑ پر آن کھڑے ہوں گے۔"

ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام اور امدادی شراکت داروں  کی جانب سے ماہانہ تقریباً  80 لاکھ  یمنی باشندوں کو خوراک کی امداد فراہم کی جاتی ہے،  انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ اس ملک کی کرنسی کی قدر میں کمی سے  40 لاکھ کے قریب انسان فاقہ کشی کی دہلیز پر پہنچ جائیں گے۔

حفظان صحت سمیت کئی ایک معاملات میں بحران سے دو چار ملک میں صاف پانی تک عدم رسائی، خوراک کی کمیابی، ادویات و طبی سازو سامان کا فقدان  اس ملک میں ہیضے اور دیگر موذی امراض کے پھیلاؤ کا موج بن  رہا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں