شام، مشرقی الغوطہ کے بعد اسد قوتیں حمس کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں

ملکی انتظامیہ کے اولین اہداف میں حلب کو شمالی حمس سے ملانے والی شاہراہ  سلامیہ   کا کنٹرول سنبھالنا   شامل  ہیں

953239
شام، مشرقی الغوطہ کے بعد اسد قوتیں حمس کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں نے ضلع حمس کے  شمالی دیہی علاقوں  میں ایک آپریشن شروع کیا ہے۔

جس دوران  ابتک 6 مقامات کو اس نے اپنے زیر کنٹرول لے لیا ہے۔

ملکی انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں نے دارالحکومت دمشق کے جوار میں واقع مشرقی الغوطہ کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد ملک کے وسطی علاقے میں واقع حمس  کے زیر محاصرہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کرنی شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی انتظامیہ کے اولین اہداف میں حلب کو شمالی حمس سے ملانے والی شاہراہ  سلامیہ   کا کنٹرول سنبھالنا   شامل  ہیں۔

اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی اس طرح مذکورہ شاہراہ پر فوجیں اکٹھی کرتے ہوئے مخالف گروہوں کے زیر کنٹرول 592 مربع کلو میٹر کے رقبے  کو اپنے  قبضے  میں لینے کے لیے کسی وسیع پیمانے کی کاروائی کرنے کے درپے ہے۔

 



متعللقہ خبریں