اسد قوتوں اور روس کے حملوں میں 25 شہری جان بحق

تقریباً 7 مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط دوما میں اسوقت  1 لاکھ افراد محاصرے میں زندگی  گزارنے پرت مجبور ہیں

946278
اسد قوتوں اور روس کے حملوں میں 25 شہری جان بحق

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی روس کے مشرقی الغوطہ پر   دوبارہ   شروع ہونے والے حملوں میں 25 شہری  جان بحق ہو گئے۔

ملکی انتظامیہ اور اس کے ضامن ملک روس نے  مشرقی غوطہ کے زیر محاصرہ دوما تحصیل  سے  نقل مکانی کے عمل کو روک دیا۔

دوما کی سول ڈیفنس   ٹیم سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق    قلیل مدت پیشتر شروع ہونے والے   اس آپریشن میں 35 فضائی حملے کیے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 25  شہری ان  حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ  روس کی ضمانت میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں 22 مارچ  سے  مشرقی غوطہ   سے مجبوری   نقل مکانی کا عمل شروع ہو ا تھا۔

علاقے میں  کنٹرول  قائم ہونے والے فوجی مخالف گروہوں میں سے  جیشل اسلام اور روس کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہونے کے وقت 2 اپریل سے دوما سے  نقل مکانی   کا عمل شروع ہو گیا تھا اور اس طرح 5 ہزار کے قریب شہریوں کو شمالی شام میں  مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں کو منتقل  کر دیا گیا تھا۔

تقریباً 7 مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط دوما میں اسوقت  1 لاکھ افراد محاصرے میں زندگی  گزارنے پر مجبور ہیں۔

 



متعللقہ خبریں